کوویڈ 19 سے ابرنے کےلئے فیس بک کے پاس کویک ٹپس

چھوٹی صنعتوں کو قابل بنانےکے طریقے پیش کرنے اور اس مشکل وقت میں کاروباروں کو ابرنے میں مدد کرنے کےلئے فیس بک نے بزنس ریسورس ہب لانچ کیا ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دنیا بھر کی معیشت کےلئے چیلنج بن چکی کورونا وائرس وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں ہندوستانی معیشت اور اقتصادی بازاروں کو ابرنے میں مدد کےلئے فیس بک نے بزنس ریسورس ہب لانچ کیاہے اورپانچ کویک ٹپس دئےہیں۔

فیس بک انڈیا کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایس ایم بی)کی ڈائریکٹر ارچنا ووہرا نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم فیس بک پر چھوٹی صنعتوں کو قابل بنانےکے طریقے پیش کررہے ہیں اور اس مشکل وقت میں کاروباروں کو ابرنے میں مدد کرنے کےلئے فیس بک نے بزنس ریسورس ہب لانچ کیا ہے،جو ایم ایس ایم ای کےلئے پانچ آسان طریقے بتاتا ہے۔تاکہ وہ اپنے گاہکوں کو تعاون دے سکیں اور کاروبار کی کچھ پریشانیوں سے نمٹ سکیں۔


انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ایک کروڑ 40لاکھ سے زیادہ چھوٹے کاروباری ہر ماہ فیس بک ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ہم نے 30000چھوٹے کاروباروں کو حمایت دینے کےلئے دس کروڑ امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک نے جو پانچ ٹپس دئے ہیں وہ اس طرح ہیں:اپنے آپ کو محفوظ اور بیدار رکھیں،اپنے صارفین کے ساتھ رابطے میں رہیں،آن لائن اوینٹس کو ہوسٹ کریں،گاہک کی خدمت کے منصوبے تیار کریں اور پانچویں ٹپس کے مطابق اکثر پوچھے جانے والے سوال (ایف ایکیوریج)کی ایک فہرست مہیا کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔