پردھان منتری آواس یوجنا میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع
مرکزی حکومت نے شہری علاقوں کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا کو 31 دسمبر 2024 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے شہری علاقوں کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا کو 31 دسمبر 2024 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق 31 مارچ 2022 تک پہلے سے منظور شدہ 122.69 لاکھ مکانات کی تکمیل کے لیے مالی امداد فراہم کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2004 سے 2014 کے دوران 8.04 لاکھ مکانات تعمیر کیے گئے۔ مودی حکومت کے دور میں شہری علاقوں میں رہنے والے تمام اہل لوگوں کو پکے مکانات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سال 2017 میں ایک کروڑ گھروں کی ڈیمانڈ تھی جس پر ایک کروڑ دو لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ منظور کیا گیا اور 62 لاکھ گھر تیار کیے گئے ہیں۔
ریلیز کے مطابق ریاستوں سے 40 لاکھ مکانات کی ڈیمانڈ دیر سے موصول ہوئی تھی اس لیے ان کی تعمیر جاری ہے۔ بعد ازاں اسکیم میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 21 لاکھ اضافی مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ اس کے لیے 2 لاکھ 3 ہزار کروڑ روپے کی مرکزی امداد کو منظوری دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔