مہاراشٹر کی دوا ساز فیکٹری میں دھماکہ، 5 زخمی، 10 پھنسے

مہاراشٹر کے مہاڈ ایم آئی ڈی سی میں جمعہ کو ایک دوا ساز فیکٹری میں دھماکے کے بعد لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم پانچ افراد زخمی اور 10 دیگر پھنس گئے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

رائے گڑھ: مہاراشٹر کے مہاڈ ایم آئی ڈی سی میں جمعہ کو ایک دوا ساز فیکٹری میں دھماکے کے بعد لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم پانچ افراد زخمی اور 10 دیگر پھنس گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ مہاڈ ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا، ’’صبح 11 بجے کے قریب ایک زور دار دھماکہ سنا گیا اور پھر بلیو جیٹ ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کی فیکٹری کے احاطے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔‘‘

آگ پر قابو پانے کے لیے کم از کم چار فائر انجن اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کم از کم پانچ زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ مزید 10 لوگوں کے اب بھی جلتے ہوئے کمپلیکس میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، جہاں جمعہ کو چار درجن سے زائد ملازمین ڈیوٹی پر تھے۔ حالانکہ نوی ممبئی میں پولیس اور کمپنی کے عہدیداروں نے اس واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔


ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جس سے افراتفری پھیل گئی اور آگ کے شعلے فیکٹری کمپلیکس کے اندر موجود دیگر یونٹس تک پھیلنے لگے۔ پانچ زخمیوں میں سے دو کی حالت مستحکم ہے اور تین دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ان کا مہاڈ دیہی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔