یوگی کابینہ میں کل توسیع، دو وزراء کا استعفی

کابینہ کی توسیع اس سے قبل اتوار کو ہونے کے آثار تھے لیکن سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی حالات نازک ہونے کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا، اس کے بعد بدھ کو یوگی کابینہ میں توسیع کو پروگرام طے پایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے بدھ کو ممکنہ پہلی کابینی توسیع سے پہلے دو وزراء نے استعفی دے دیا۔ کابینہ کی توسیع اس سے قبل اتوار کو ہونے کے آثار تھے لیکن سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی حالات نازک ہونے کی وجہ سے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا تھا حالانکہ بدھ کو یوگی کابینہ میں توسیع کو پروگرام طے ہوچکا ہے۔

استعفی دینے والوں میں وزیر مالیات راجیش اگروال اور وزیر تعلیم انوپم جیسوال شامل ہیں۔ راجیش اگروال نے صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ ایک دیگر کابینی وزیر مکٹ بہاری ورما کے بھی استعفی دینے کی خبریں گردش میں ہیں حالانکہ اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔


باوثوق ذرائع نے منگل کو بتایا کہ راج بھون میں بھد کو ہونے والے پروگرام میں یوگی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کو حلف دلائی جائے گی۔ تقریب کے دوران ایک درجن سے زیادہ نئے وزراء حلف لیں گے۔اس کے علاوہ تین سے چار آزاد چارج کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔

کابینہ میں شامل نئے چہروں میں اشوک کٹاریا، ودیا ساگر سونکر، ادے بھان سنگھ، کپل دیو اگروال، وجے بہادر پاٹھک، انل شرما، پنکج سنگھ، سنجیو راجا، نیلیما کٹیار، دل بہادر کوری، آشیش پٹیل، مہندر سنگھ ، سریش رانا، انل راج بھر اور اوپیندر تیواری کے نام سرفہرست ہیں۔


اپنا دل(سونیلال) سربراہ انوپریا پٹیل کے شوہر آشیش پٹیل کو اس بار نریندر مودی حکومت میں جگہ نہیں مل سکی تھی۔ ذرائع کے مطابق آج شام آر ایس ایس اور بی جے پی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کابینہ میں شامل ہونے والے نئے چہروں کے ناموں پر گفتگو ہوسکتی ہے۔

یوگی حکومت کے کابینہ میں اس وقتت 43 وزیر ہیں جن میں سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ نائب وزرائے اعلی کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نو مملکتی وزیر( آزادانہ چارج) اور 13 مملکتی وزیر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔