آبکاری پالیسی گھوٹالہ: کیجریوال سے 9 گھنٹے ہوئی پوچھ تاچھ، بیان درج
آبکاری پالیسی معاملے میں سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے اور اب وہ سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں نو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ رات 8.15 بجے کے قریب پوچھ گچھ ختم ہوئی۔ کیجریوال صبح 11.05 بجے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ ان سے عآپ لیڈر وجے نائر، بزنس مین سمیر مہیندرو اور پالیسی کو لاگو ہونے سے پہلے اس معاملے کے افشا ہونے کے بارے میں پوچھا گیا۔ سی بی آئی کے سینئر افسران کی ٹیم نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا آزاد کو بھی آؤٹ کر دیا گیا... سہیل انجم
اس معاملے میں سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے اور اب وہ سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دہلی کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اس معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی نے گرفتار کیا تھا اور فی الحال وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ دہلی پولیس نے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے سی بی آئی ہیڈکوارٹر اور اس کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کر دی تھی اور 1305 عام آدمی پارٹی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔