وزیر اعظم مودی کی بزدلی کے سبب چین ہماری سرزمین پر قابض : راہل گاندھی

لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کے حوالہ سے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

قومی آواز بیورو

لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کے حوالہ سے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کے سوا ہر شہری کو ہندوستانی فوج کی صلاحیت پر بھروسہ ہے۔

چین سے تنازع کے معاملہ پر حکومت پر لگاتار حملہ بولنے والے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو ایک بار پھر نشانہ لگایا۔ حکومت پر حملہ بولتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت ہند لداخ معاملہ پر چینی ارادوں سے ڈر گئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سبھی کو فوج کی صلاحیتوں پر یقین ہے صرف وزیر اعظم مودی کو ہی نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’ہر کوئی ہندوستانی فوج کی صلاحیت اور بہادر پر یقین رکھتا ہے، سوا وزیر اعظم کے، جس کی بزدلی کی وجہ سے چین ہماری سرزمین پر قابض ہو گیا۔ ان کے جھوٹ کی وجہ سے وہ (سرزمین) اسی کے پاس رہے گی۔‘‘


اس سے پہلے راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ کر کے مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند چین سے ڈری ہوئی ہے۔ زمین پر موجود ثبوت اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ چینی خود کو تیار کر رہا ہے اور اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کی نجی طور پر ہمت کی کمی اور میڈیا کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان کو اس کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Aug 2020, 10:15 AM