وزیر اعظم مودی جب بھی بولتے ہیں، جھوٹ کی سونامی آتی ہے: جے رام رمیش
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی بولتے ہیں، جھوٹ کی سونامی آتی ہے
نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی بولتے ہیں، جھوٹ کی سونامی آتی ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم کے حالیہ خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
اجے رام رمیش نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا ’’جب بھی وزیر اعظم بولتے ہیں تو گالی اور جھوٹ کی سونامی آتی ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کی حالیہ تقریر نے مجھے ہندوستان میں تربیت یافتہ طبی ماہر نفسیات آشیش نندی کی 2002 کے اوائل میں سیمینار میگزین میں لکھی گئی بات یاد دلا دی۔‘‘
انہوں نے ایک مضمون کے اقتباسات بھی شیئر کیے، جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ نندی نے لکھا تھا، جس میں نندی نے مودی کو ’ایک فاشسٹ کا کلاسک، کلینیکل کیس‘ قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے تحریک عدم اعتماد کا جواب دیتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد ہندوستان پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’گھمنڈیا‘ اتحاد قرار دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔