’دنیا بھر میں ہر ساتواں نوجوان کسی نہ کسی ذہنی عارضہ کا شکار‘
یونیسیف نے اس حوالہ سے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے وبائی مرض کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے سنگین نفسیاتی اثرات سے بھی خبردار کیا ہے۔
نیویارک: اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں دس سے انیس برس تک کی عمر کا ہر ساتواں نوجوان کسی نہ کسی ذہنی عارضے کا شکار ہے۔ اس عمر کے نوجوانوں میں پائے جانے والے نفسیاتی مسائل میں ڈپریشن، خوف اور ذہنی بے چینی نمایاں ہیں۔
یونیسیف نے اس حوالہ سے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے وبائی مرض کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے سنگین نفسیاتی اثرات سے بھی خبردار کیا ہے۔ اس عالمی ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے نوجوانوں کی مدد کے لیے سہولیات اور ان کے ذہنی مسائل کے علاج کے لیے دستیاب فنڈز کی بہت کمی ہے۔ یونیسیدف نے دنیا کے ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ نوجوانوں کے ذہنی مسائل تدارک کے لئے کا م کرنا چاہئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔