اٹاوہ لائن سفاری کی بھی ایک شیرنی کورونا سے متاثر

سفاری میں دوشیرنیوں کے بیمارہونے کے بعد شیروں سمیت تمام کے نمونے جانچ کے لئے بریلی بھیجے گئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اٹاوہ: حیدرآباد چڑیا گھر میں آٹھ شیروں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اترپردیش کے اٹاوہ میں واقع لائن سفاری میں ایک شیرنی جینفر میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بریلی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے پی سنگھ نے شیرنی میں کورونا انفیکشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اٹاوا لائن سفاری سے شیر-شیرنیوں کے نمونے بھیجے گئے تھے۔ ان میں ایک نمونہ مثبت ہے جبکہ ایک مشتبہ۔ باقی کی رپورٹ منفی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سفاری میں دوشیرنیوں کے بیمارہونے کے بعد شیروں سمیت تمام کے نمونے جانچ کے لئے بریلی بھیجے گئے تھے۔اٹاوا لائن سفاری میں شیرنی جینفر اورگوری کے بیمار ہونے پردونوں کو سفاری پارک کے مویشی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں کاعلاج کیاجارہا ہے۔ سفاری میں الرٹ کے ساتھ ساتھ حفاظت کے تمام انتظامات بڑھادیئے گئے ہیں۔ جانوروں کے پاس جانے والے تمام ملازمین کوپی پی ای کٹ پہننا لازمی کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ملازمین کی آرٹی پی سی آر جانچ کرائی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔