ای پی ایف او نے 6 کروڑ کھاتہ داروں کو دی خوشخبری، پی ایف پر سود کی شرح میں اضافہ

ریٹائرمنٹ باڈی ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اپنے 6 کروڑ کھاتہ داروں کو خوشخبری سنائی ہے۔ ای پی ایف او نے ای پی ایف میں جمع رقم پر سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے

ای پی ایف او دفتر / آئی اے این ایس
ای پی ایف او دفتر / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ریٹائرمنٹ باڈی ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اپنے 6 کروڑ کھاتہ داروں کو خوشخبری سنائی ہے۔ ای پی ایف او نے ای پی ایف میں جمع رقم پر سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ- ای پی ایف کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز نے مالی سال 2022-23 کے لیے ممبران کے ڈپازٹس پر 8.15 فیصد سالانہ کی شرح سود کی سفارش کی ہے۔

محنت روزگار اور ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کی قیادت میں آ ج دہلی میں سینٹرل بورڈ ا ٓف ٹرسٹیز، ای پی ایف کی 233 ویں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محنت اور روزگار ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکز وزیر مملکت رامیشور تیلی ( جو اس کے نائب چیئرمین بھی ہیں ) اور لیبر اور روزگار کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ (جو معاون نائب صدر ہیں ) کی مشترکہ نائب صدارت او رممبر سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ، سینٹرل پی ایم کمشنر بھی موجود تھے۔


سینٹرل بورڈ نے مالی سال 23-2022 کے لئے ممبروں کے کھاتوں میں جمع ا ی پی ایف پر کریڈٹ کرنے کے لئے 8.15 فیصد کاسالانہ شرح سود کی سفارش کی ہے۔ شرح سودوزارت کی منظوری کے بعد سرکاری گزٹ میں باضابطہ طور پر نوٹیفائی کردیا جائے گا جس کے بعد ای پی ایف او صارفین کے کھاتوں میں ڈالے گی ۔

سی بی ٹی نے حفاظتی اقدامات کے لیے نمو اور اضافی فنڈ دونوں میں توازن رکھنے والی رقم کی سفارش کی ہے۔ 8.15 فیصد کی تجویز کردہ اضافہ شرح سود کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اراکین کی آمدنی میں اضافے کی ضمانت دیتی ہے۔ درحقیقت، شرح سود 8.15 فیصد اور 663.91 کروڑ کا سرپلس گزشتہ سال سے زیادہ ہے۔

بورڈ کی سفارش میں تقریبا 11 لاکھ کروڑ روپئے کی کل اصل رقم پر ممبروں کےکھاتوں میں 90 ہزا رکروڑ روپئے سے زیادہ کی تقسیم شامل ہے جو مالی 22-2021 میں باالترتیب 7742484 کروڑ روپئے اور 9.56 لاکھ کروڑ روپئے تھی ، تقسیم کے لئے سفارش کی گئی کل ا ٓمدنی اب تک سب سے زیادہ ہے ۔آمدنی میں اضافہ اور اصل رقم بالترتیب 16 فیصد اور 15 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ اس کے مقابلے مالی سال 22-2021 میں کم تھی۔


ای پی ایف او برسوں سے کم سے کم کریڈٹ رسک کے ساتھ مختلف اقتصادی سلسلوں کے ذریعہ اپنے ممبروں کو زیادہ آمدنی تقسیم کرتارہاہے۔ ای پی ایف او سرمایہ کاری کی کریڈل پروفائل کاخیال رکھتے ہوئے ای پی ایف او کی شرح سود دیگر قابل مقابلہ سرمایہ کاریوں سے زیادہ ہے ، جو صارفین کے لئے دستیاب ہیں ۔ ای پی ایف او نے مسلسل سرمایہ کاری کےلئے ایک متوازن طریقہ کار اپنایا ہے ۔ اضافہ اور احتیاط کے طریقہ کار کے ساتھ اصول کے تحفظ اور سیفٹی پر سب سے زیادہ زور دیا ہے۔

ای پی ایف او سماجی تحفظ کی سب سے بڑی تنظیم میں سے ایک ہونے کے ناطے ایکویٹی اور کیپٹل مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ کے دوران بھی اپنے صارفین کو اعلیٰ یقینی شرح سود کے ساتھ برقرار رکھنے اور فراہم کرکے اپنے مقصد پر قائم ہے۔ ای پی ایف او کے بعد سرمایہ کاری کے قدامت پسند لیکن ترقی پسند نقطہ نظر کے امتزاج نے اسےپی ایف اراکین کے لیے ایک دانشمندانہ متبادل بنا دیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔