روشنی کے تہوار دیوالی پر ملک بھر میں جوش و خروش، عوام کو اہم شخصیات کی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا، ’’دیوالی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندگان کو دلی مبارک باد۔ میری تمنا ہے کہ یہی روشنی کا تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی لے کر آئے۔
نئی دہلی: ملک بھر میں آج روشنی کا تہوار دیوالی منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر عوام میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی لیڈران کی جانب سے عوام کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر ملک کے باشندگان کی خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا، ’’دیوالی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندگان کو دلی مبارک باد۔ میری تمنا ہے کہ یہی روشنی کا تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی لے کر آئے۔
کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دیوالی کے موقع پر انہیں ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دیپک کا اجالا بغیر کسی تفریق کے سبھی کو روشنی دیتا ہے۔ یہی دیوالی کا پیغام ہے۔ اپنوں کے درمیان دیوالی ہو، سب کے دلوں کو جوڑنے والی ہو۔‘‘
مرکزی وزیر امت شاہ نے اس موقع پر ملک کے باشندگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زندگی میں روشنی، نئی توانائی لے کر آئے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’سبھی کو دیوالی کی دلی مبارک باد۔ روشنی اور خوشیوں کا یہ عظیم تہوار سبھی کی زندگی میں نئی توانائی، روشنی، شفایابی اور خوشحالی سے روشن کرے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔