بدلاپور معاملہ: اکشے شندے کی موت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل

بدلاپور میں بچیوں کے جنسی استحصال کے ملزم اکشے شندے کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لیے مہاراشٹر حکومت نے ریٹائرڈ جسٹس دلیپ بھوسلے کی سربراہی میں عدالتی کمیشن تشکیل دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>اکشے شندے / آئی اے این ایس</p></div>

اکشے شندے / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: بدلاپور میں بچیوں کے جنسی استحصال کے ملزم اکشے شندے کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لیے مہاراشٹر حکومت نے ریٹائرڈ جسٹس دلیپ بھوسلے کی سربراہی میں عدالتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ اس معاملے پر حزب اختلاف اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی شدید تنقید کے بعد حکومت نے ریٹائرڈ جسٹس دلیپ بھوسلے کی سربراہی میں ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیا ہے جو انکاؤنٹر کی تمام تفصیلات کی چھان بین کرے گا۔

یہ کمیشن 3 مہینوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا اور اس بات کی تحقیق کرے گا کہ کیا اس انکاؤنٹر میں کوئی افراد، گروہ یا تنظیمیں براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث تھیں۔ کمیشن پولیس کی کارروائی اور انکاؤنٹر کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لے گا کہ یہ مناسب تھے یا نہیں!


اس کے علاوہ، کمیشن یہ بھی تجویز کرے گا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے کون سے قلیل اور طویل مدتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے اس کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے اس کمیشن کی ضرورت ہے۔

حکومت نے کہا کہ کمیشن یہ جائزہ لے گا کہ انکاؤنٹر کیسے ہوا، اس کے نتائج کیا تھے اور آیا کہ اس واقعے میں ملوث کسی فرد یا تنظیم کی ذمہ داری بنتی ہے یا نہیں! یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ان واقعات کے دوران پولیس کی کارکردگی اور ان کے اقدامات کتنے جائز تھے۔

حزب اختلاف کے رہنماؤں اور پولیس کے ریٹائرڈ افسران نے اس انکاؤنٹر کو مشکوک قرار دیا تھا، جس کے بعد اس عدالتی کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات دی جا سکیں۔

#BadlapurEncounter #JudicialInquiry #Maharashtra

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔