ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کا اقدام، ’ٹیسلا‘ کے 4.8 بلین ڈالر کے شیئر فروخت کئے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے کے بعد اپنی الیکٹرک آٹو موبائل کمپنی کے 4.8 ارب ڈالر کے شیئر فروخت کر دئیے

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک / Getty Images
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک / Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے کے بعد الیکٹرک آٹوموبائل کمپنی میں 4.8 ارب ڈالر کے شیئر فروخت کردئیے ہیں۔ سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اسے مسک کو 44 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد صنعتکار نے یہ فیصلہ کیا۔

جمعرات کو امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو دی گئی معلومات کے مطابق اس نے ٹیسلا کمپنی کے 5.3 لاکھ شیئر 905.30 ڈالر فی شیئر کی اوسط قیمت پر فروخت کیے ہیں۔


سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق مسک نے جو شیئر فروخت کئے ہیں وہ منگل کو کاروبار شروع ہونے سے پہلے ان کے پاس شیئروں کے صرف 3.1 فیصد کے برابر ہے۔ اگر اسٹاک آپشن میں ملنے والے شیئروں کو بھی شامل کیا جائے تو فروخت ہونے والے شیئر دو فیصد سے بھی کم ہیں۔

مسک نے جمعرات کو شیئر فروخت کرنے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ آج کے بعد ٹیسلا کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔