روڈ سیفٹی کے لیے الیکٹرانک نگرانی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

قانون نافذ کروانے والے الیکٹرانک آلات کو اس طریقے سے لگایا جائے گا جس کے سبب نہ تو کوئی رکاوٹ پیدا ہوگی، نہ دیکھنے میں دقت ہوگی اور نہ آمد و رفت میں کوئی خلل پڑے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سڑک حفاظت کی الیکٹرانک نگرانی اور ٹرانسپورٹ قوانین پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت نے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ضابطوں کے تحت ٹرانسپورٹ کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے الیکٹرانک آلات کا تفصیل سے التزام کیا گیا ہے۔ التزامات میں رفتار پکڑنے والا کیمرہ، سی سی ٹی وی کیمرہ، اسپیڈ گن، جسم پر لگائے جانے والے کیمرے، موٹر کے ڈیش بورڈ پر لگانے والا کیمرہ، آٹومیٹک نمبر پلیٹ کی شناخت سے متعلق آلہ (اے این پی آر)، وزن بتانے والی مشین اور دیگر آلات شامل کی گئی ہیں۔

اب ریاستی حکومتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ ٹرانسپورٹ قوانین پر عمل درآمد کروانے والے الیکٹرانک آلات کو قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہوں کے بے حد مشکل اور مصروف راستوں پر لگایا جائے۔ علاوہ ازیں ان تمام اہم شہروں کے اہم چوراہوں-گول چکروں پر ان آلات کو لگایا جائے جن شہروں کی آبادی 10 لاکھ سے زیادہ ہو۔ اس میں 132 شہر شامل ہیں۔ قانون نافذ کروانے والے الیکٹرانک آلات کو اس طریقے سے لگایا جائے گا جس کے سبب نہ تو کوئی رکاوٹ پیدا ہوگی، نہ دیکھنے میں دقت ہوگی اور نہ آمد و رفت میں کوئی خلل پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔