یوگی حکومت غریبوں کو لگا سکتی ہے بجلی کاکرنٹ، نئے کنکشن پر 44 فیصد زیادہ دینا پڑے گا؟

اترپردیش میں بجلی صارفین کو بجلی کا کرنٹ لگنے والا ہے، اگر یہ تجویز منظور کر لی جاتی ہے تو صنعتوں اور غریبوں کو نئے کنکشن پر زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی جانب سے نئے بجلی کنکشن کی شرحوں کے لیے ریگولیٹری کمیشن میں نظرثانی شدہ کاسٹ ڈیٹا بک کی تجویز داخل کی گئی ہے۔ اس کے تحت اب غریب دیہاتیوں کو بھی نیا کنکشن لینے کے لیے 44 فیصد زیادہ ادا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح صنعتوں کے نرخوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

اگر  یوگی حکومت یہ تجویز منظور کر تی ہے تو اس سے غریب صارفین زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ پاور  کارپوریشن نے 2 کلو واٹ تک کنکشن کے لیے لیبر آئٹم کی رقم 150 روپے سے بڑھا کر 564 روپے کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے بی پی ایل اور چھوٹے گھریلو کنکشن لینے والوں کو 44 فیصد تک زیادہ ادائیگی کرنی ہوگی۔


نیو ز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کریں تو 1 کلو واٹ کنکشن پر 1032 روپے جی ایس ٹی کے بغیر وصول کیے گئے تھے۔ اب یہ ریٹ مجوزہ قیمت میں 1486 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ اسمارٹ میٹر کے سنگل فیز کنکشن پر 3822 روپے دیئے جا رہے تھے جو اب بڑھ کر 6316 روپے ہو سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔