لیفٹیننٹ گورنر اور عآپ کے بیچ تکرار کے درمیان ایم سی ڈی وارڈ کمیٹی کا انتخاب آج

دہلی کی میئر کے انکار کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زونل ڈپٹی کمشنر کو پریزائڈنگ افسر مقرر کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی میں عام آدمی پارٹی اور لیفٹیننٹ گورنر کے بیچ تکرار کے درمیان دہلی ایم سی ڈی وارڈ کمیٹی کا انتخاب آج ہونے والا ہے۔ وارڈ کمیٹی کے الیکشن کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب کے لحاظ سے بے حد اہم تسلیم کیا جا رہا ہے۔ منگل کی رات تک میئر کی طرف سے پریزائڈنگ افسر کی تقرری نہیں کی گئی تھی جس سے انتخاب کو لے کر کشمکش کی حالت بنی ہوئی تھی۔ اسی درمیان دیر رات لیفٹیننٹ گورنر نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے خود پریزائڈنگ افسر کا تقرر کرکے وقت سے انتخاب کرانے کے حکم جاری کردیے۔

دہلی کی میئر شیلی اوبرائے نے بدھ کو ہونے والے انتخاب کو لے کر پریزائڈنگ افسر تقرر نہیں کیے، جس کی وجہ بتائی گئی کہ صرف ایک دن کی نوٹس دینے کے سبب پرچہ داخل کرنے سے قاصر کونسلروں سے کئی درخواستیں حاصل ہوئی ہیں۔ میئر کا کہنا ہے کہ پرچہ داخلی کے عمل کے لیے ضروری وقت دیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی ہدایت کے باوجود میونسپل کارپوریشن کے سکریٹری کو انتخاب کا نوٹیفکیشن دینے میں 5 دن لگ گئے، ایسے میں پرچہ داخل کرنے کے لیے صرف ایک دن کیسے دیا جاسکتا ہے؟ میئر نے اپنے حکم میں کمشنر کو پرچہ داخل کرنے کے لیے کم سے کم ایک ہفتے کا نوٹس دے کر انتخابی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔


غور طلب رہے کہ دہلی ایم سی ڈی کے ایڈمنسٹریٹر لیفٹیننٹ گورنر ہیں، جنہوں نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زونل ڈپٹی کمشنر کو پریزائڈنگ افسر مقرر کر دیا ہے۔ اس پر کارپوریشن سکریٹریٹ نے انتخاب کرانے کا نوٹس جاری کیا یعنی میئر کے ذریعہ پریزائڈنگ افسر کا تقرر نہیں کر پانے کی حالت میں ایل جی نے خود پریزائڈنگ افسر کا تقرر کر دیا۔ اس فیصلہ کے بعد انتخاب طے وقت پر ہی ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔