الیکشن کمیشن نے بیداری مہم کے تحت 3500 سے زیادہ مظاہرے کے مراکز بنائے
الیکشن کمیشن کی مستقل ہدایات کے مطابق، ریاست کے چیف الیکٹورل افسروں کو انتخابات کے اعلان سے تقریبا 3 مہینے پہلے بیداری مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
لوک سبھا 2024 کے عام انتخابات سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) کے بارے میں ملک گیر بیداری پروگرام جاری ہے تاکہ شہریوں کو ووٹنگ کے عمل کا براہ راست تجربہ اور مشینوں سے واقفیت فراہم کی جاسکے۔ لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ہر عام انتخابات سے پہلے منعقد ہونے والا بیداری مہم ای وی ایم اور وی وی پیٹ کی بنیادی خصوصیات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے ، ووٹ ڈالنے کے مرحلہ وار طریقہ کار کو واضح کرنے اور ووٹروں کو وی وی پیٹ سلپ کے ذریعہ اپنے انتخاب کی تصدیق کرنے کے بارے میں تعلیم دینے پر مرکوز ہے۔ جسمانی مظاہرہ کے ذریعے بیداری ای وی ایم اور وی وی پیٹ کی فعالیت کی گہری تفہیم کو فروغ دیتی ہے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے ، رائے دہندگان کے اعتماد کو بڑھانے اور زیادہ باخبر اور شراکت دار رائے دہندگان کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس پروگرام میں 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 613 اضلاع میں پھیلے 3464 اسمبلی حلقوں میں رسائی اور بیداری کی سرگرمیاں شامل ہیں (5 ریاستوں کو چھوڑ کر جہاں حال ہی میں انتخابات ہوئے ہیں)۔ عوام کو ای وی ایم / وی وی پیٹ کی فعالیت دکھانے کے لیے 3500 سے زیادہ مظاہرہ مراکز اور تقریبا 4250 موبائل وین قائم کی گئی ہیں۔ سی ای اوز اور ڈی ای اوز اس آگاہی پروگرام کی رسائی کو بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ ڈیٹس بھی شیئر کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی مستقل ہدایات کے مطابق، ریاست کے چیف الیکٹورل افسروں کو انتخابات کے اعلان سے تقریبا 3 مہینے پہلے بیداری مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے (اس مقصد کے لیے پچھلے انتخابات کے اعلان کی تاریخ پر غور کیا جاسکتا ہے)۔ بیداری مہم کے لیے ایک شیڈول ڈی ای او اسمبلی حلقہ / حلقہ وار تیار کیا جاتا ہے جسے قومی اور ریاستی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں اور مقامی میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا نیا ورژن لانچ کر دیا گیا
کمیشن کے پاس تربیت اور بیداری (ٹی اینڈ اے) مقاصد کے لیے ای وی ایم کے استعمال کے لیے ایک تفصیلی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ہے جس میں عوامی مظاہرہ پروگرام بھی شامل ہیں۔ ایس او پی میں ٹی اینڈ اے ای وی ایم کی ہینڈلنگ اور اسٹوریج کے لیے پروٹوکول، ڈمی علامتوں کے ساتھ صرف ایف ایل سی-او کے ای وی ایم کا استعمال، تربیت اور آگاہی کے دوران بننے والی وی وی پیٹ سلپس کو تلف کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ ٹی اینڈ اے کے لیے استعمال ہونے والی ای وی ایم کی فہرست بھی سیاسی پارٹیوں کو اعتراف کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔