ای وی ایم کی نقل وحمل پر صورتحال واضح کرے الیکشن کمیشن: رابڑی
رابڑی دیو ی نے کہا کہ ملک بھر کے اسٹرانگ روم کے آس پاس ای وی ایم کی برآمدگی ہو رہی ہے۔ ٹرکوں اور پرائیوٹ گاڑیوں میں ای وی ایم پکڑی جا رہی ہیں۔ یہ کہاں سے آرہی ہیں کہاں جا رہی ہیں۔
پٹن: بہار کی سابق وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈ) کی سنیئر لیڈر رابڑی دیوی نے ملک کے کئی حصوں میں اسٹرانگ روم کے آس۔ پاس کے علاقوں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم) کی مبینہ برآمدگی کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی ہے۔
رابڑی دیو ی نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ ”ملک بھر کے اسٹرانگ روم کے آس پاس ای وی ایم کی برآمدگی ہو رہی ہے۔ ٹرکوں اور پرائیوٹ گاڑیوں میں ای وی ایم پکڑی جا رہی ہیں۔ یہ کہاں سے آرہی ہیں کہاں جا رہی ہیں۔ کب، کیوں، کون اور کس لئے انہیں لے جا رہا ہے۔ کیا یہ پہلے سے مقرر عمل کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن کو جلد ازجلد وضاحت کرنی چاہیے۔
وہیں پارٹی کے سنیئر لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی ای ویم کی اچانک گردش کو لیکر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں ای ویم سے بھرے ٹرک دیکھے گئے ہیں۔ ایسا کیوں ہے۔ کون ان ای وی ایم کو اور کہاں لے جا رہے۔ اس طرح کی کوششوں کا کیا مقصد ہے۔ کسی بھی الجھن اور غلط فہمی سے بچنے کے لئے الیکشن کمیشن کو جلد سے جلد اس مسئلے پر ایک بیان جاری کرنا چاہیے۔
دریں اثناء ریاستی الیکشن دفتر نے بہار کے معاملے میں صاف کیا کہ گاڑیوں سے لے جائی گئی ای ایم مشینیں اسٹور روم سے نکالی گئی ہیں جو رائے شماری کی ٹریننگ کے لئے ہیں۔ ان ای وی ایم مشینوں کا اسٹرانگ روم میں سیل بند ای وی ایم سے دور۔ دور کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ریزرو اور غیر استعمال شدہ ای وی ایم ویئر ہاﺅس میں رکھی جاتی ہیں جبکہ اسٹرانگ روم میں سیل بند ای وی ایم زبردست سیکوریٹی کے درمیان رکھی جاتی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔