انتخابی کمیشن نے 10 فروری سے 7 مارچ تک ایگزٹ پول پر لگائی پابندی، حکم کی تعمیل نہ ہونے پر ہوگی سخت کارروائی

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سے اپنے ایک حکم میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کے ایگزٹ پول پر 10 فروری صبح 7 بجے سے لے کر 7 مارچ شام 6.30 بجے تک روک رہے گی۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن
user

تنویر

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخاب تشہیر زوروں پر ہے۔ اس درمیان اوپینین پول یعنی عوام کے رجحانات پر مبنی سروے لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ الگ الگ میڈیا ادارے اپنے اپنے طریقے سے سروے کر رہے ہیں، لیکن ایگزٹ پول کو لے کر انتخابی کمیشن نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کا میڈیا اداروں کو پابند ہونا پڑے گا۔

دراصل الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سے اپنے ایک حکم میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کے ایگزٹ پول پر 10 فروری صبح 7 بجے سے لے کر 7 مارچ شام 6.30 بجے تک روک رہے گی۔ پانچ ریاستوں، یعنی اتر پردیش، پنجاب، گوا، اتراکھنڈ اور منی پور کے لیے ایگزٹ پول پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایگزٹ پول کرانے، پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا میں اس کے نشر و اشاعت یا اس کی تشہیر پر 10 فروری سے 7 مارچ تک مکمل پابندی رہے گی، اور اوپینین پول پر انتخابات مکمل ہونے کے 48 گھنٹے پہلے سے روک رہے گی۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو دو سال کی جیل یا جرمانہ یا دونوں سزا ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔