سیاسی پارٹیاں کورونا وائرس سے متعلق ہدایات پر عمل کریں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ریاستوں کے ضلع کلکٹروں اور چیف الیکشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنائیں۔

فائل تصویرسوشل میڈیا 
فائل تصویرسوشل میڈیا
user

یو این آئی

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی پارٹیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق تمام رہنما ہدایات پر عمل کریں اور کورونا کے دور میں اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے دوران کچھ غفلت نہ برتیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم کے دوران کووڈ- 19 کے بارے میں جاری رہنما ہدایات پر عمل نہیں کر رہی ہیں بلکہ کھلم کھلا اس کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں ہجوم کی روک تھام نہیں کی جارہی ہے اور سماجی دوری رکھنے پر بھی عمل نہيں کیا جارہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس لیے انہیں سختی سے ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کریں۔


کمیشن نے ریاستوں کے ضلع کلکٹروں اور ریاست کے چیف الیکشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان رہنما ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنائیں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ انتخابی مہم میں ہجوم نہ ہو اور معاشرتی فاصلے پر عمل کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔