انتخابی کمیشن کا 5 ریاستوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان، 5 دسمبر کو پولنگ

انتخابی کمیشن نے ہفتے کو اوڈیشہ، راجستھان، بہار، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا حلقے میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن
user

یو این آئی

نئی دہلی: انتخابی کمیشن نے ہفتے کو اوڈیشہ، راجستھان، بہار، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا حلقے میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ضمنی انتخابات پدم پور (اوڈیشہ)، سردار شہر (راجستھان)، کرہانی (بہار)، بھانو پرتاپ پور (چھتیس گڑھ) اور رام پور (اتر پردیش) میں ہوں گے جبکہ اسی مدت میں، مین پوری (اتر پردیش) میں بھی ایک پارلیمانی سیٹ پر الیکشن ہوں گے۔


انتخابی کمیشن نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ دس نومبر اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔اسکروٹنی 18 نومبر کو ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 2 نومبر ہے۔ پینل نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی آٹھ دسمبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔