چھٹے مرحلے کے لئے 58لوک سبھا کی سیٹوں اور اڑیسہ اسمبلی کی 42 سیٹوں کے لیے انتخابی مہم ختم
منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کے مطابق ووٹنگ کا دورانیہ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل عوامی انتخابی مہم روک دی جاتی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں قومی راجدھانی کی سات سیٹوں سمیت آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ اڑیسہ اسمبلی کے تیسرے مرحلے میں 42 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور کل یعنی جمعرات کی شام 6 بجے بند ہوگیا ۔ان سیٹوں پر ووٹنگ ہفتہ 25 مئی کو ہوگی عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے حکمران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اور اپوزیشن انڈیا گروپ کے اسٹار پرچارکوں نے اپنی اتحادی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ عوامی جلسوں اور روڈ شوز وغیرہ کے ذریعے اپنے امیدواروں کے لیے بھرپور مہم چلائی۔
منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کے مطابق ووٹنگ کا دورانیہ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل عوامی انتخابی مہم روک دی جاتی ہے۔ اس کے بعد امیدوار اور ان کے حامی ذاتی سطح پر رابطہ کر کے ووٹرز کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔
کل شام تک لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی مہم اپنے عروج پر رہی۔ این ڈی اے اور انڈیا نامی اتحاد دونوں ان انتخابات میں اپنی اپنی برتری کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ دہلی کی ساتوں سیٹ اور ہریانہ کی دس سیٹوں پر سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔