لڑکی کو 80 ہزار میں فروخت کرنے والے 8 گرفتار

ٹیم نے خریدوفروخت میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے رودر پور میں پولیس کی اینٹی ہیومن ٹریفکیکنگ یونٹ (اے ایچ ٹی یو) نے چند روپئے کے لئے ایک خاتون کو فروخت کرنے کے معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین خواتین سمیت آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ادھم سنگھ نگر پولیس کے مطابق، اے ایچ ٹی یو انچارج بسنتی آریہ کو کاشی پور اور باج پور علاقوں میں انسانی اسمگلنگ، خاص کر لڑکیوں کی خریدو فروخت کے بارے میں خفیہ معلومات ملی تھی۔ اس کے بعد اس معاملے میں اے ایچ ٹی یو کی ایک یونٹ کو الرٹ کردیا گیا تھا۔


اے ایچ ٹی یو کو منگل کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان ایک خاتون کو ہریانہ کے کچھ لوگوں کو 80,000 روپے میں فروخت کر رہاہے۔ بتایا گیا کہ اس معاملے میں کچھ خواتین اور مرد دلال ملوث ہیں۔

اے ایچ ٹی یو انچارج بسنتی آریہ کی قیادت میں ٹانڈہ باج پور پولس کی مشترکہ ٹیم نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا۔ ٹیم نے خریدوفروخت میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


متاثرہ لڑکی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسےزبردستی فروخت کیا جا رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔