پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی عید
قومی دارالحکومت کی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد، لکھنؤ کی عیدگاہ اور ملک بھر کی مساجد میں مسلمان بھائیوں نے آج صبح نماز ادا کی۔ نماز کے بعد چھوٹے بڑے سب نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔
نئی دہلی: ملک بھر میں منگل کو عید کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز ادا کرتے ہوئے ملک میں امن اور باہمی بھائی چارے کے لئے دعا کی اور بعد میں ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف ریاستوں کے گورنروں، وزرائے اعلیٰ اور دیگر نے عید کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں : مہاراشٹر: لاؤڈ اسپیکر تنازعہ کے درمیان خوشی سے منائی گئی عید
قومی دارالحکومت کی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد، لکھنؤ کی عیدگاہ اور ملک بھر کی مساجد میں مسلمان بھائیوں نے آج صبح نماز ادا کی۔ نماز کے بعد چھوٹے بڑے سب نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی تعینات تھے۔ کورونا کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہے تھے اور کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کر رہے تھے۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی کورونا کے قوانین کی پیروی کرتے ہوئے عید منائی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔