عیدالاضحی: سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا- یہ قربانی اور بھائی چارے کے جذبے کا جشن ہے، راہل-پرینکا گاندھی نے بھی دی مبارکباد

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عوام کو بقرعید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبارک موقع سب کے لیے اتحاد کا جذبہ پیدا کرے اور سب کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔

پرینکا، راہل اور سونیا گاندھی
پرینکا، راہل اور سونیا گاندھی
user

قومی آواز بیورو

ملک بھر میں آج بقرعید کا تہوار بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ عید الاضحی یا بقرعید اسلام کا دوسرا بڑا تہوار ہے۔ کانگریس صدر سونیٍا گاندھی نے عید کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کا تہوار قربانی اور بھائی چارے کے جذبے کا جشن ہے جو ہمیں بنی نوع انسان کی بہتری کے لیے تحریک دیتا ہے۔

وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عوام کو بقرعید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبارک موقع سب کے لیے اتحاد کا جذبہ پیدا کرے اور سب کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔


کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ آپ سب کو عیدالاضحی مبارک ہو۔ قربانی اور نیکی کی علامت یہ تہوار آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔