گجرات میں عید جوش و خروش سے منائی گئی
مسلمانوں نے کل صبح مساجد اور عیدگاہوں میں نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر بھائی چارے کے اس تہوار پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
گجرات میں جمعرات کو عیدالفطر کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
ریاست کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں بشمول کچھ، بھاؤنگر، جام نگر، راجکوٹ، احمد آباد، مہیسانہ، پالن پور، گودھرا، داہود، ودودرہ، آنند، سورت میں لوگوں نے واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کئی مقامات پر ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کے تہواروں میں خوشی سے شریک ہوتے دیکھے گئے۔ مسلمانوں نے کل صبح مساجد اور عیدگاہوں میں نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر بھائی چارے کے اس تہوار پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
ریاست بھر میں عید کی رونق دیکھی گئی۔ بازاروں میں لوگ عید کی خریداری کرتے نظر آئے۔ گھروں اور مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا۔ بچے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کو مبارکباد دینے ایک دوسرے کے گھر پہنچے۔ریاستی حکومت نے بھی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔