بابری مسجد فیصلہ: اترپردیش میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات، تعلیمی ادارے 11 تک بند
کوئی بھی شخص اگر قانون نظام کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے آج فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر اترپردیش میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو 11نومبر تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے ایودھیا معاملہ پر دیئے جانے والے فیصلے کے پیش نظر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے فیصلے کو جیت ہار کے ساتھ نہ دیکھا جائے۔ یہ ہم تمام کی ذمہ داری ہے کہ ریاست میں امن و قانون اور ہم آہنگی کو ہر حالت میں قائم رکھیں۔انہوں نے کہاکہ افواہوں پر قطعی توجہ نہ دیں۔
وزیراعلی نے کہاکہ انتظامیہ تمام کی سیکورٹی اور ریاست میں امن وقانون نظام قائم رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ کوئی بھی شخص اگر قانون نظام کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام اسکول کالجوں کو 9سے 11نومبر تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع میں آج پولیس اور سلامتی دستوں نے فلیگ مارچ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی کے پیش نظر تمام گاڑیوں کی چینگ کی جارہی ہے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پر بھی پولیس چوکسی برت رہی ہے۔
ریاست کیا انسپکٹر جنرل آف پولیس پروین کمار نے دیر رات یہاں بتایا کہ ریاست میں پہلے سے ہی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر نگرانی رکھی جارہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔