شراب پالیسی معاملے میں کیجریوال کو ای ڈی کا دوسرا سمن، 21 دسمبر کو بلایا گیا
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی کی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 21 دسمبر کو طلب کیا ہے
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی کی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 21 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں پہلے 2 نومبر کو طلب کیا تھا لیکن انہوں نے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کیجریوال نے اسی دن مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے روڈ شو میں حصہ لیا تھا۔
پیر کو حکام نے بتایا کہ سی ایم کیجریوال کو دہلی ایکسائز ڈیوٹی پالیسی کیس میں پوچھ گچھ اور ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 21 دسمبر کو ای ڈی ہیڈکوارٹر میں طلب کیا گیا ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ دن پہلے دہلی حکومت کے افسران نے کہا تھا کہ سی ایم کیجریوال 19 دسمبر سے تقریباً 10 دن کے لیے ’ویپشینا‘ کے لیے جا رہے ہیں۔
جب کیجریوال کو ای ڈی کی طرف سے پہلا سمن موصول ہوا تو پارٹی نے کہا تھا کہ ’’بی جے پی انڈیا اتحاد کے اہم رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے اور کیجریوال کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔