ای ڈی نے روہت پوار کی 50 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی روہت پوار کی 50 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار اور روہت پوار / آئی&nbsp; اے این ایس</p></div>

شرد پوار اور روہت پوار / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی روہت پوار کی 50 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ روہت پوار شرد پوار کے پوتے ہیں۔

ای ڈی نے جمعہ کو کہا کہ اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاج نگر) کے کنڑ گاؤں میں واقع کنڑ سہکاری ساکھر کارخانہ لمیٹڈ (کنڑ ایس ایس کے) کی 161.30 ایکڑ زمین، شوگر پلانٹ، مشینری اور عمارت کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت قرق کیا گیا ہے۔

ای ڈی نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک کے ذریعے بارامتی ایگرو لمیٹڈ کو شوگر ملوں کی غیر قانونی فروخت سے متعلق ایک مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں یہ کارروائی کی ہے۔ روہت آر پوار بارامتی ایگرو لمیٹڈ کے سی ای او ہیں۔ جائیدادوں کو پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کیس کے تحت عارضی طور پر ضبط کیا گیا ہے، جس کی ای ڈی کرجت-جامکھیڈ کے ایم ایل اے روہت پوار کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔


ای ڈی نے 2019 میں ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کے ذریعہ اصل میں درج مقدمہ میں 120 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کچھ دیگر اثاثوں کو عارضی طور پر ضبط کیا تھا۔ ای ڈی نے گزشتہ ماہ روہت آر کو گرفتار کیا تھا۔ پوار سے پورے دو دن تک گہرائی کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی اور امکان ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے انہیں دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔