'ای ڈی میرے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر کر رہی چھاپے ماری، حکومت کی غنڈہ گردی عروج پر: سنجے سنگھ
سنجے سنگھ نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ میں اس آمریت کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ میں نے ای ڈی کی فرضی جانچ کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔
عآپ لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ان کے قریبی ساتھیوں اجیت تیاگی اور سرویش مشرا کے احاطے میں تلاشی آپریشن چلا رہی ہے۔ ای ڈی نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے، لیکن ذرائع نے بتایا کہ دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اروند کیجریوال آج مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے سے کریں گے ملاقات
چھاپے ماری کے فوراً بعد سنجے سنگھ نے ای ڈی پر حملہ کیا اور اس کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا۔ سنجے سنگھ نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ میں اس آمریت کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ میں نے ای ڈی کی فرضی جانچ کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ ای ڈی نے اپنی غلطی مانی ہے، جب انہیں کچھ نہیں ملا تو آج ای ڈی نے میرے ساتھیوں اجیت تیاگی اور سرویش مشرا کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ حالانکہ سرویش کے والد کینسر میں مبتلا ہیں۔ یہ ظلم کی انتہا ہے۔ جتنا بھی ظلم ہوگا، لڑائی جاری رہے گی۔ ای ڈی نے ایکسائز پالیسی معاملے میں ایک چارج شیٹ اور تین سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔