ای ڈی کا بایجو کے احاطوں پر چھاپہ، فیما کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ای ڈی نے غیر ملکی کرنسی منیجمنٹ قانون (فیما) کے اصولوں کے تحت بنگلورو میں رویندرن بایجو اور ان کی کمپنی ’تھنک اینڈ لرن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے تین احاطوں میں تلاشی اور ضبطی مہم چلائی گئی

<div class="paragraphs"><p>بایجو کا لوگو / آئی اے این ایس</p></div>

بایجو کا لوگو / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے غیر ملکی کرنسی منیجمنٹ قانون (فیما) کے اصولوں کے تحت بنگلورو میں رویندرن بایجو اور ان کی کمپنی ’تھنک اینڈ لرن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے تین احاطوں میں تلاشی اور ضبطی مہم چلائی گئی۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ کمپنی بایجو کے نامس ے مشہور آن لائن ایجوکیشن پورٹل چلاتی ہے۔ تلاشی کے دوران مختلف قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا ضبط کیا گیا۔

عہدیدار نے کہا، فیما کی تحقیقات سے معلوم چلا ہے کہ کمپنی کو 2011 اور 2023 کے درمیان 28 ہزار کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے نام پر اسی مدت کے دوران مختلف غیر ملکی تنظیموں میں 9754 کروڑ روپے بھی بھیجے۔


ای ڈی کے مطابق کمپنی کے اشتہار اور مارکیٹنگ خرچ کے نام پر تقریباً 944 کروڑ روپے بک کیے گئے ہیں، اس میں غیر ملکی دائرہ اختیار میں بھیجی گئی رقم بھی شامل ہے۔ اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے مالی سال 2020-21 سے اپنے مالی بیورے تیار نہیں کیے ہیں اور کھاتوں کا آڈٹ نہیں کرایا ہے، جو لازمی ہے۔ اس لیے کمپنی کی طرف سے فراہم کیے گئے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ کمپنی کے بانی اور سی ای او رویندرن بایجو کو کئی مرتبہ طلب کیا گیا لیکن وہ ہمیشہ ٹال مٹول کرتے رہے اور کبھی پیش نہیں ہوئے۔ دریں اثنا، بایجو کی قانونی ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ ای ڈی کے عہدیداران کا بنگلورو میں ان کے ایک دفتر کا دورہ، فیما کے تحت معمول کی پوچھ سے متعلق ہے۔


انہوں نے کہا کہ وہ افسران سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور طلب کی گئی تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملہ کو تسلی کے ساتھ حل کر لیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ’’ہم ہندوستان اور دنیا بھر میں اپنے گاہکوں کو اعلیٰ معیار والی تعلیمی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے عہدمند ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔