ای ڈی نے ایمنسٹی انڈیا پر51 کروڑ اور آکار پٹیل پر10 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا
ای ڈی نے کمپنی اور پٹیل کو فیما کی خلاف ورزی پر وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ مقدمہ فیما کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ہندوستانی شاخ کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 51.72کروڑ اورانسانی حقوق کے شعبہ میں کام کرنے والے سابق چیف ایگزی کیٹیو افسر آکار پٹیل پر 10 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ای ڈی کی ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے فیما کی خلاف ورزی کرنے پر میسرز ایمنسٹی انڈیا انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ پر 51.72 کروڑ روپے اور مسٹر پٹیل پر 10 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
اتھارٹی نے کمپنی اور مسٹر پٹیل کو فیما کی خلاف ورزی پر وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ مقدمہ فیما کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق ہے، جس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل یونائیٹڈ کنگڈم سے ملک میں سماجی سرگرمیوں کے نام پر 51.72 کروڑ روپے کا غیر ملکی تعاون حاصل کیا گیا تھا۔
دونوں کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں ای ڈی کے اہلکار نے کہاکہ "ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ نومبر 2013 اور جون 2018 کے درمیان مسٹر پٹیل نے ایمنسٹی انڈیا کے فارن کنٹری بیوشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایف ڈی آئی کے ذریعے ایمنسٹی یو کے سے 52 کروڑ روپے حاصل کیے تھے۔ ای ڈی اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سال 2018 سے اس کیس کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔