ای ڈی کے ذریعہ جیٹ ایئرویز کی 538 کروڑ روپے کے املاک کی قرقی

ضبط کردہ جائیدادوں میں لندن، دبئی اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مختلف کمپنیوں اور افراد کے نام سے رجسٹرڈ 17 رہائشی فلیٹ/بنگلے اور تجارتی احاطے شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ  (ای ڈی) نے جیٹ ایئرویز لمیٹڈ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی جاری تحقیقات کے ضمن میں منی لانڈرنگ کے انسداد ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کی دفعات کے تحت 538.05 کروڑ روپے کے املاک کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔

ای ڈی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ضبط کردہ جائیدادوں میں لندن، دبئی اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مختلف کمپنیوں اور افراد کے نام سے رجسٹرڈ 17 رہائشی فلیٹ/بنگلے اور تجارتی احاطے شامل ہیں۔


ای ڈی نے اپنے بیان میں دعوی کیا "ای ڈی نے کینرا بینک، ممبئی کی طرف سے کی گئی تحریری شکایت پر سی بی آئی، بی ایس اینڈ ایف بی، دہلی کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی، جس میں جیٹ ایئرویز اور اس کے پروموٹر اور ڈائریکٹرز کے خلاف مختلف جرائم کا الزام لگایا گیا۔

قبل ازیں، ای ڈی نے نریش گوئل، جے اے ایل کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور دیگر کے احاطے میں تلاشی اور سروے کیا تھا۔ نریش گوئل کو اس سال ستمبر کے اوائل میں ای ڈی نے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔