مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا، سرجیت بھلّا نے ’پی ایم ای اے سی‘ سے دیا استعفیٰ
سرجیت بھلّا نے بتایا کہ انھوں نے وزیر اعظم کے اکونومک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے یکم دسمبر کو ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس استعفیٰ نامہ کو 11 دسمبر کو منظور کر لیا گیا۔
مودی حکومت کو آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل کے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد اقتصادی محاذ پر ایک اور زبردست جھٹکا لگا ہے۔ پی ایم مودی کے اکونومک ایڈوائزری کونسل (پی ایم ای اے سی) کے رکن ماہر اقتصادیات سرجیت ایس بھلّا نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کونسل کے صدر نیتی آیوگ کے رکن ببیک دیبرائے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کونسل میں راتھن رائے، آشیما گویل اور شامیکا روی پارٹ ٹائم رکن ہیں۔
سرجیت بھلّا نے منگل کو ٹوئٹ کر یہ جانکاری دی۔ انھوں نے لکھا کہ انھوں نے وزیر اعظم کے اکونومک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے یکم دسمبر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس استعفیٰ نامہ کو آج وزیر اعظم کے ذریعہ منظور کر لیا گیا۔ اس سے قبل پیر کے روز مودی حکومت کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا تھا جب وقت سے پہلے ہی آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے اپنے عہدہ سےا ستعفیٰ دے دیا تھا۔ انھوں نے اپنے استعفیٰ کے پیچھے ذاتی اسباب کا حوالہ دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Dec 2018, 3:05 PM