پٹرول پمپ اور کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے ہٹائیں پی ایم مودی کی تصویریں: الیکشن کمیشن

ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں کہا تھا کہ پی ایم مودی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے اسٹارکمپینر ہیں۔ سرکاری اسکیموں میں ان کی تصویر کا استعمال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے مترادف ہے

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے بدھ کی شام جاری کردہ ایک حکم میں کہا تھا کہ پٹرول پمپوں پر وزیر اعظم مودی کی تصویر پر مشتمل اشتہارات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لہذا انہیں 72 گھنٹوں کے اندر ہٹا دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے سرکاری اسکیموں میں نریندر مودی کی تصویروں کے استعمال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مرکزی وزارت صحت سے کہا گیا ہے کہ وہ چار ریاستوں اور ایک یونین ٹیریٹری جہاں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں، کووڈ- 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے وزیر اعظم مودی کی تصویر کو ہٹا دیں۔ واضح ہو کہ ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں کہا تھا کہ پی ایم مودی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے اسٹار کمپینر ہیں۔ سرکاری اسکیموں میں ان کی تصویر کا استعمال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے مترادف ہے۔


ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے اسٹار کمپینر ہیں۔ پی ایم مودی کئی جگہوں پر ریلیاں اور عوامی جلسے کرنے جا رہے ہیں اور بی جے پی کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اس صورتحال میں، پٹرول پمپوں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ان کی تصویر کا استعمال رائے دہندگان کو متاثر کرنے اور طرز عمل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے مترادف ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 فروری کو مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔