ہماچل پردیش کے دھرمشالہ میں زلزلہ کے جھٹکے، ریکٹر پر 3.2 درج کی گئی شدت، لوگوں میں دہشت

ہماچل پردیش میں صبح کے وقت زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3.2 درج کی گئی

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

شملہ: ہماچل پردیش میں سنیچر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 تھی۔ زلزلہ ہماچل پردیش میں دھرم شالہ سے 22 کلومیٹر مشرق میں صبح 5:17 پر آیا۔ تاہم اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سال 2022 کے آخری دن ہماچل پردیش کے منڈی میں زلزلہ آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.8 ناپی گئی تھی۔ اس زلزلے کے جھٹکے ضلع منڈی کے نالو میں محسوس کئے گئے تھے۔ ایک روز قبل ملک کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین کے دھنسنے کے درمیان جمعرات-جمعہ کی رات 2.12 بجے اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل 19 دسمبر کو اترکاشی، اتراکھنڈ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ معلومات کے مطابق رات تقریباً 1:50 پر زلزلہ آیا۔ جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.1 تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔