دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے، گھروں اور دفتروں سے باہر نکلے لوگ
دہلی این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، خوفزدہ لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے
نئی دہلی: دہلی این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق پنجاب اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 5.4 قرار دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق زلزلہ دوپہر 1.33 بجے آیا، جس کا مرکز جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع کے دور افتادہ گاؤں گندوہ بھلیسا کے قریب تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’13-06-2023 کو 13:33:42 آئی ایس ٹی پر 5.4 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس کا عرض البلد 33.15 اور طول البلد 75.82، جبکہ گہرائی 6 کلومیٹر تھی۔
اس سے قبل تقریباً 12.20 منٹ پر منی پور کے اکھرول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 4 تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔