لداخ یونین ٹریٹری میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
لداخ میں ہفتے کی صبح 8 بجکر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےاور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔
لداخ یونین ٹریٹری میں ہفتے کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: 'لداخ میں ہفتے کی صبح 8 بجکر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے'۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔