ہندوستان میں پھر آیا زلزلہ، آسام اور ہریانہ میں محسوس کیے گئے جھٹکے

اتوار کی صبح ملک کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3 تھی۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے کئی حصوں میں 26 نومبر کی صبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سنٹر فار سسمولوجی کے مطابق پہلا زلزلہ علی صبح 4 بجے ہریانہ کے سونی پت میں محسوس کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3 بتائی جا رہی ہے۔ دوسرے زلزلہ کا مرکز آسان کے درنگ میں زمین سے 22 کلومیٹر اندر رہا۔ یہ صبح 7.36 بجے محسوس کیا گیا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی بھی شدت 3 بتائی جا رہی ہے۔ حالانکہ زلزلہ کے ان جھٹکوں سے کہیں بھی کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار کو آسام اور ہریانہ میں آئے زلزلہ کے جھٹکے کچھ دیگر ریاستوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ چونکہ اس کی شدت کم تھی، اس لیے کم ہی لوگوں کو اس کا پتہ چلا۔ آسام کے درنگ اور ہریانہ کے سونی پت میں یہ جھٹکے زیادہ تیز تھے اس لیے لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔


واضح رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ ایک سال میں زلزلہ کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گزشتہ 3 نومبر کو ہی نیپال میں ریکٹر پیمانہ پر 6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلہ میں 70 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ دہلی-این سی آر، اتراکھنڈ، اتر پردیش، پنجاب اور راجستھان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔