دفعہ 370 پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا- ’مرکزی حکومت جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی مدت کا تعین کرے‘

دفعہ 370 پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لئے مدت کا تعین کریں۔ اس پر مرکز نے بھی جواب دیا

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہل: جموں و کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کو معذول کئے جانے کے خلاف مختلف عرضیوں پر سپریم کورٹ میں منگل (29 اگست) کو بھی سماعت جاری رہی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے مرکز سے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینے کے حوالہ سے مدت پر اپنا رخ واضح کریں کیونکہ جمہوریت کی بحالی سب سے زیادہ اہم ہے۔

اس پر مرکزی حکومت کی نمائندگی کر رہے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا درجہ مستقل نہیں ہے اور جلد ہی حالات معمول پر آنے پر مکمل ریاست کا درجہ فراہم کیا جائے گا۔ مہتا نے مزید کہا کہ لداخ کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا درجہ کچھ وقت تک برقرار رہے گا۔ مرکز اس معاملہ پر جمعرات (31 اگست) کو تفصیلی بیان دے گا۔


خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سماعت کے 11ویں دن یعنی پیر (28 جولائی) کو مرکز کی جانب سے پیش ہوئے مہتا نے کہا تھا کہ یہ واضح کرنے کے لئے خاطر خواہ مواد موجود ہے کہ جموں و کشمیر کا آئین ہندوستان کے آئین کے ماتحت ہے۔ جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی حقیقت میں قانون ساز اسمبلی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔