کورونا بحران کے دوران راہل گاندھی نے مغربی بنگال کی اپنی تمام انتخابی ریلیاں منسوخ کر دیں
راہل گاندھی نے کہا، ’’کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر میں مغربی بنگال کی اپنی تمام ریلیاں منسوخ کر رہا ہوں۔ میں دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی مشورہ دوں گا کہ وہ ریلیوں کے نتائج پر غور کریں‘‘
نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز کورونا کی خوفناک صورت حال کے پیش نظر مغربی بنگال میں اپنی تمام ریلیاں منسوخ کر دیں۔ انہوں نے دیگر سیاسی لیڈران سے بھی بڑے عوامی جلسوں کے نتائج پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’کووڈ کی صورت حال کے پیش نظر میں مغربی بنگال میں اپنی تمام عوامی ریلیوں کو منسوک کر رہا ہوں۔ میں تمام سیاسی لیڈران کو مشورہ دوں گا کہ موجودہ حالات میں بڑے عوامی اجلاس کے انعقاد کے نتائج پر گہرائی سے غور کریں۔‘‘
اس سے کچھ دیر قبل راہل گاندھی نے مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر منعقد ہو رہی ریلیوں کے تعلق سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا تھا، ’’بیماروں اور ہلاک شدگان کی بھی اتنی بھیڑ پہلی بار دیکھی ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Apr 2021, 1:53 PM