جنرل بپن راوت کے انتقال پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا درگیش واسکلے گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ ویویک سنگھ نے بتایا کہ پندھانا تھانے میں درگیش واسکلے نام کے شخص کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کھنڈوا: آنجہانی چیف آف ڈفینس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور 11 جوانوں کی شہادت پر سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے معاملے میں مدھیہ پردیش کی کھنڈوا پولیس نے ایک شخص کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ویویک سنگھ نے بتایا کہ پندھانا تھانے میں درگیش واسکلے نام کے شخص کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر جوانوں کے انتقال کے سلسلے میں پورا ملک دکھ میں ڈوبا تھا تب پندھانا تحصیل کے گرام کھودری کے رہنے والے درگیش واسکلے نے سوشل میڈیا پر بےحد نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ ملزم شخص مقامی قبائلی تنظیم جیس سے وابستہ بتایا جا رہا ہے۔


ذرائع کے مطابق مقامی بھارتیہ جنتا پارٹی رکن اسمبلی رام دانگورے کی تحریری شکایت پر پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔ رکن اسمبلی نے ملزم کی اس حرکت کو ملک سے غداری کے زمرے میں بتاتے ہوئے قومی سلامتی قانون میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پ ولیس نے سماجی بھائی چارہ بگاڑنے کے الزام میں دفعہ 153 اے اور بی کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔