دہلی کی زہر آلود فضا کے پیش نظر ’ایمرجنسی‘ نافذ، 10 دن تک تعمیرات پر پابندی
ڈاکٹروں نے بزرگوں اور بچوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے باہر جتنا کم ممکن ہو نکلیں کیونکہ ہوا میں موجود مضر عنصر انھیں بیمار کر سکتے ہیں۔
دہلی اور اس کے قرب و جوار میں آب و ہوا زہریلی ہو چکی ہے اور جمعرات کی صبح آلودگی اپنی خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔ حالات کے پیش نظر 10 دنوں کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ نے اس سے متعلق ہدایت دی ہے کہ جو لوگ بھی اس ایمرجنسی کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی جائے گی۔ فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے بھی کہا ہے کہ پرائیویٹ گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے طاق-جفت منصوبہ نافذ کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے لوگوں کو پوری طرح سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
دہلی کی آب و ہوا گزشتہ کئی دنوں سے خطرناک سطح کو چھو رہی تھی جس کے پیش نظر سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی (ای پی سی اے) نے یکم نومبر سے تعمیرات جیسی کئی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ساتھ ہی آئندہ 10 دنوں کے لیے دہلی کے باشندوں سے گزارش کی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آب و ہوا کے معیار میں مزید گراوٹ آ سکتی ہے اس لیے احتیاطی قدم اٹھانا انتہائی ضروری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔