اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ، ایران اسرائیل کشیدگی کا اثر!
ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے اور بی ایس ای سینسیکس 1,264.20 پوائنٹس یا 1.50 فیصد گر کر 83,002.09 پر کھلا۔
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز زبردست گراوٹ کے ساتھ ہوا ہے اور ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ بی ایس ای سینسیکس 1264.20 پوائنٹس یا 1.50 فیصد گر کر 83,002.09 پر کھلا۔ دو وجوہات کی وجہ سے مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ہے۔ ایف اینڈ او کے حوالے سے سیبی کا نیا فریم ورک اس کی ایک وجہ ہے اور اسرائیل ایران کشیدگی کا اثر ایک دن کی چھٹی کے بعد نظر آرہا ہے۔
این ایس ای کا نفٹی 344.05 پوائنٹس یا 1.33 فیصد گر کر 25,452.85 پر کھلا اور اس کے حصص مسلسل گرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ این ایس ای نفٹی کے ساتھ ساتھ، بینک نفٹی بھی زبردست گراوٹ پر کھلا ہے اور ابتدائی منٹوں میں 550-600 پوائنٹس تک کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
بی ایس ای کی مارکیٹ کیپ فی الحال 471.82 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی اور مارکیٹ کے کھلنے کے 20 منٹ بعد، سرمایہ کاروں کو 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے اور یہ 471 لاکھ کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے، جو کہ 476 لاکھ کروڑ روپےسے تجاوز کر گیا ہے۔ نفٹی کے سیکٹرل انڈیکس میں میڈیا، میٹل، فارما کو چھوڑ کر تمام شعبوں میں کمی دیکھی گئی ہے اور اس میں بینک نفٹی، آٹو، ریئلٹی، تیل اور گیس کے ساتھ ایف ایم سی جی کے حصص سب سے زیادہ گرے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔