زہریلی دہلی: پرائمری اسکول اب 10 نومبر تک رہیں گے بند، 12-6 درجہ کے بچوں کی کلاس آن لائن

دہلی میں بڑھی ہوئی فضائی آلودگی کے درمیان ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پرائمری اسکولوں کو 10 نومبر تک بند رکھا جائے گا، اس کے علاوہ درجہ 6 سے درجہ 12 تک کے بچوں کی آن لائن کلاس ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں فضائی آلودگی (فائل تصویر)، آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں فضائی آلودگی (فائل تصویر)، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے جانکاری دی ہے کہ آلودگی کی سطح لگاتار اونچی بنی ہوئی ہے، اس لیے دہلی میں پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند رہیں گے۔ ساتھ ہی درجہ 6 سے درجہ 12 کے لیے اسکولوں کو آن لائن کلاس چلانے کا متبادل دیا گیا ہے۔

اس سے قبل دہلی کے پرائمری اسکولوں کو ریاستی حکومت نے دو دنوں تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 3 اور 4 نومبر کو اسکول بند تھے۔ اسکولوں کو 6 نومبر یعنی پیر کو کھلنا تھا، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے اسکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھا دی ہیں۔


واضح رہے کہ راجدھانی دہلی میں لگاتار ہوا کا معیار سنگین زمرے میں برقرار ہے۔ آج بھی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 486 ’سنگین‘ زمرہ میں درج کیا گیا ہے۔ دوارکا سیکٹر 8 میں اے کیو آئی 486، جہانگیر پوری میں 463 ور آئی جی آئی ایئرپورٹ (ٹرمینل 3) کے آس پاس 480 درج کیا گیا۔ این سی آر میں حال بے حال ہے۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 1 میں اے کیو آئی 410 سنگین زمرہ میں درج کیا گیا۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ راجدھانی میں حالات کتنے سنگین ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔