شدید بارش سے ممبئی میں پانی ہی پانی، نشیبی علاقے ندیوں میں تبدیل، دیکھئے کچھ ویڈیوز

ممبئی میں مسلسل بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ کئی مقامات پر لوگوں کی گاڑیاں بند پڑ گئی ہیں جو آمد ورفت میں مزید مسئلہ پیدا کر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

ممبئی کے لیے بارش ایک بار پھر مسئلہ بن رہی ہے۔ گزشتہ نصف رات سے صبح تک ہوئی مسلسل بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ کئی مقامات پر لوگوں کی گاڑیاں بند پڑ گئی ہیں جو آمد ورفت میں مزید مسئلہ پیدا کر رہی ہیں۔ بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقوں میں آج اسکول اور کالج بند ہیں۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہے اور پٹریوں پر پانی کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار بھی رک گئی ہے۔ کئی لوکل ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، کچھ جگہوں پر لوکل ٹرینیں آہستہ چل رہی ہیں۔ ممبئی میں رات بھر ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ لوگ دفتر جانے کے لیے گھروں سے نکلے مگر پانی بھر جانے کے باعث انہیں شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔


دادر ہندماتا کے علاقے سے بہت زیادہ پانی جمع ہونے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ گاندھی مارکیٹ، کرلا اور پریل علاقوں میں سڑکوں پر سیلاب دیکھا جا رہا ہے۔ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ممبئی کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔ ممبئی کے لیے بارش ایک بار پھر مسئلہ بن رہی ہے۔ لوگ بی ایم سی سے کافی ناراض ہیں۔ کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

بارش کا پانی ریلوے ٹریک پر بھی بھر گیا ہے جس کے باعث لوکل ٹرینوں کی رفتار بھی کم ہوگئی ہے۔ بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقوں میں آج اسکول اور کالج بند ہیں۔ سنٹرل ریلوے پر کرجت-کھوپولی، کسارا سے CSMT لوکل ٹرینیں صرف تھانے تک چل رہی ہیں اور انہیں مزید منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بھنڈوپ اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پانی میں ڈوب گیا ہے۔ اس سے سنٹرل ریلوے لائن متاثر ہوئی ہے۔


کرلا مانخورد اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ہاربر روٹ پر چلنے والی لوکل ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 3-4 دنوں میں ممبئی سمیت پوری ریاست میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں 8 جولائی سے 10 جولائی تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو ممبئی کے چونا بھٹی علاقے کی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریٹر کے دفتر کے سامنے پانی کچھ یوں بھرا ہوا ہے۔


شدید بارش کی وجہ سے ممبئی کے ہائی وے روڈ پر بھی ٹریفک کا بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ ویڈو ولے پارے کے قریب ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔