ڈی آر ڈی او نے اوڈیشہ کے ساحل پر اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیابی کے ساتھ کیا تجربہ
ڈی آر ڈی او اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسروں نے اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیاب آزمائشی پرواز کا نظارہ کیا، جس نے اس نظام کو مسلح افواج میں شامل کرنے کی راہ ہموار کی ہے
نئی دہلی: دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے 7 جون 2023 کو اوڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے نئے جدید بیلسٹک میزٓئل اگنی پرائم کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا، میزائل کے تجربے کے دوران سبھی اہداف کا کامیابی کے ساتھ مظاہرہ دیکھنے کو ملا، میزائل کی تین کامیاب آزمائشی پروازوں کے بعد استعمال کرنے والوں کی جانب سے یہ ماقبل شمولیت عمل میں لایا جانے والا اولین شبینہ لانچ تھا۔
آزمائشی پرواز سے نظام کی ایکیوریسی اور معتبریت بھی ثابت ہوتی ہے۔ راڈار، ٹیلی میٹری اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم جیسے رینج انٹسرومینٹیشن مختلف مقامات نیز ٹرمینل پوائنٹ پر دو ڈاؤن رینج جہازوں پر تعینات کئے گئے تھے تاکہ وہیکل کے تمام سفر کا احاطہ کرتے ہوئے پرواز کے اعدادوشمار جمع کئے جاسکیں۔
ڈی آر ڈی او اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسروں نے اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیاب آزمائشی پرواز کا نظارہ کیا، جس نے اس نظام کو مسلح افواج میں شامل کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئے اور جدید طر زکے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کی کامیاب آزمائشی پرواز کے لئے ڈی آر ڈی او اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے اور اگنی پرائم کی روا یتی کارکردگی کے لئے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔
دفاع کے محکمے آر اینڈ ڈی کے سکریٹری تحقیق وترقی اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ڈی آر ڈی او کی لیباریٹریوں کی ٹیموں کی جانب سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے اور میزائل کی آزمائش میں شامل استعمال کنند گان کی بھی ستائش کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔