ہوا سے ہوا میں وار کرنے والے میزائل پائتھان 5 کا کامیاب تجربہ

گوا میں ٹسٹنگ اور فائرنگ کے سلسلہ وار تجربات مکمل کئے گئے تاکہ چیلنج سے بھرے پس منظر میں اس کی صلاحیت کی توثیق کی جاسکے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) نے ہوا سے ہوا میں وار کرنے والے میزائل پائتھان 5 کا پہلا تجربہ کیا۔ ہندوستان کے دیسی ساختہ ہلکے لڑاکا طیارہ تیجس نے پانچویں جنریشن کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے پائتھان 5 کو اپنی ہوا سے ہوا میں وار کرنے والے ہتھیاروں میں شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے اس تجربہ کا مقصد تیجس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔گوا میں ٹسٹنگ فائرنگ کے سلسلہ وار تجربات مکمل کئے گئے تاکہ چیلنج سے بھرے پس منظر میں اس کی صلاحیت کی توثیق کی جاسکے۔ان تجربات سے پہلے جامع میزائل لے جانے والے طیاروں کے معائنے بنگلورو میں کئے گئے تاکہ میزائل کو جوڑنے کا جائزہ لیا جاسکے۔


ڈی آرڈی او کے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی اے،ایچ اے ایل۔اے آرڈی سی کے سائنسدانوں، انجینئرس اور ٹکنیشنس کی کئی سالوں کی سخت محنت کے ساتھ ساتھ سی ای ایم آئی ایل اے سی،ڈی جی۔اے کیواے،آئی اے ایف پی ایم ٹی، این پی اواور آئی این ایس ہنسا کے تعاون کی وجہ سے یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔