فاروق عبداللہ سب سے قدآور لیڈر ہیں: الطاف بخاری

اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ آج کشمیر کے جو حالات ہیں ان میں ہمیں پارلیمنٹ میں ایک ایسے شخص کو بھیجنا چاہیے جو ہمارے احساسات اور شناخت کا تحفظ کرسکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی کے سابق سینئر لیڈر اور سابق وزیر الطاف بخاری نے تمام پارٹیوں سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس وقت سب سے قدآر لیڈر ہیں۔

سری نگرمیں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا 'کشمیریوں کی شناخت پر حملے ہو رہے ہیں دلی میں بیٹھے لوگ ہمارے جذبات و احساسات کے ساتھ کھیل رہے ہیں لہٰذا ہمیں پارلیمنٹ میں ایک ایسے شخص کو بھیجنا چاہیے جو اتنا قدآور ہو کہ ہمارے احساسات اور ہماری شناخت کا تحفظ کرسکے اور اس پر بات کرسکے'۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی کے ساتھ وابستہ نہیں ہوں لیکن جو قدآور لیڈر ہے اور جو دلی میں ہمارے مسائل کا دفاع کرسکے میں نے اُن کے لئے ووٹ کیا جو دلی میں سوئے نہیں بلکہ دلی میں زور سے اپنی بات کرے۔ بخاری نے کہا کہ حقیقت میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سب سے قدآور لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید پچھلی سرکار (پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار) لوگوں کے جذبات و احساسات کے مطابق چلنے میں ناکام ہوئی اور اس کے ہم نے نتائج دیکھے، جو ہم شورش دیکھ رہے ہیں اور نوجوانوں کو سڑکوں پر دیکھ رہے ہیں اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہی ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ الطاف بخاری پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر رہ چکے ہیں اور پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے دوران وزارت کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔