کیجریوال انتخابی جملوں کے ذریعہ پنجاب کی خواتین کو گمراہ کررہے ہیں : کانگریس
کیجریوال نے دہلی کی خواتین سے بہت سے وعدے کئے اور ان خواتین نے انہیں وزیر اعلیٰ بنانے کے لئےووٹ دیا لیکن انہوں نے کسی خاتون کو اپنی کابینہ میں جگہ نہیں دی۔
دہلی پردیش کانگریس نے وزیراعلیٰ اروندر کیجریوال کو خاتون مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہلی کی خواتین سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ہیں اور اب ’انتخابی جملوں ‘ کے ذریعہ پنجاب کی خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے دہلی کی خواتین سے بہت سے وعدے کئے اور ان خواتین نے انہیں وزیر اعلیٰ بنانے کے لئےووٹ دیا لیکن انہوں نے کسی خاتون کو اپنی کابینہ میں جگہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے مسٹر کیجریوال نے دہلی کی خواتین سے میٹرو میں مفت سفر کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے ابھی تک وہ وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال صرف اعلانات کرتے ہیں اور انتخابی اعلانات کرکے ووٹ حاصل کرنے کے لئے خواتین کو دھوکہ دینے کا کھیل کھیلتے ہیں۔
مسٹر چودھری نے مسٹر کیجریوال کے ذریعہ پنجاب میں ہر خاتون کے کھاتے میں 1000 روپے ڈالنے کے اعلان کو انتخابی جملہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دہلی کے لوگوں سے 10 وعدے کئے تھے لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا اور اب انہیں ماننے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ . انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ پنجاب میں ووٹ لینے کے بعد 1000 روپے دینے کی بات کرنے سے پہلے دہلی کی خواتین سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے دہلی میں اس اسکیم کو نافذ کریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔